اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، عمران خان نے اہم پیغام جاری کردیا

 


لاہور:       تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل پیغام جاری کر دیا۔

اپنے بیان میں عمران خان کاکہناتھا کہ پاﺅں پر سوزش کے باوجود عدالت جا رہاہوں،بتانا چاہتا ہوں عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کو بتادیا مجھے 2بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی،وزیر آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی،اب مراد سعید بھی ان کے نشانے پرہیں۔

عمران خان نے کہاکہ ایک بار پھر پورے پاکستان کو کال دے رہا ہوں،ہفتے کو ساڑھے 5 بجے پورا پاکستان ایک گھنٹے کیلئے باہر نکلے، پورا پاکستان چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلے گا۔

ان کاکہناتھا کہ مافیا الیکشن سے ڈرا ہوا ہے،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں نکالیں گے،لاہور میں ریلی کی قیادت خود کروں گا۔


Post a Comment (0)
Previous Post Next Post