سلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت کتنے بجے ہو گی؟ اسلام ہائیکورٹ نے کازلسٹ جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے ،عمران خان 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں میں پیش ہوں گے،عمران خان پر بغاوت، اقدام قتل ، جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمات ہیں ۔
رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تمام کیسز کی سماعت ڈھائی بجے ہو گی ۔
مران خان کے 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ سنے گا،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ میں شامل ہیں۔
2 مقدمات، 121مقدمات میں کارروائی روکنے پر سماعت چیف جسٹس کریں گے عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کی تھی،عمران خان گزشتہ روز طبی بنیادوں پرحاضر نہ ہو سکے ،عمران خان نے اصالتاً پیشی کیلئے عدالت نے آج آخیر موقع دے رکھا ہے ۔
